دہلی

امیت شاہ طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق شاہ سب سے پہلے کچھ میں جاکھاؤ بندرگاہ جائیں گے۔ اس کے بعد وہ پناہ گاہوں کا دورہ کریں گے اور وہاں لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج گجرات میں سمندری طوفان بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق امیت شاہ سب سے پہلے کچھ میں جاکھاؤ بندرگاہ جائیں گے۔ اس کے بعد وہ پناہ گاہوں کا دورہ کریں گے اور وہاں لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر داخلہ اس کے بعد مانڈوی جائیں گے جہاں وہ متاثرہ لوگوں سےبات چیت کریں گے۔

مسٹر شاہ بعد میں بُھج بھی جائیں گے۔ وہ سوامی نارائن مندر جائیں گے اور آفت سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر انتظامات کا معائنہ کریں گے۔