اقلیتی گروکل اسکول میں کھانا کھانے کے بعد27 سے زائدطلباء بیمار
بعض طلبا نے ناقص معیار کی غذاانہیں فراہم کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ کھ انے میں کیڑے بھی آرہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پرنسپل اور وارڈن نے کھانے میں کیڑے کی موجودگی کی کوئی پرواہ نہیں کی۔

حیدرآباد: کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کاغذنگر میں اقلیتی گروکل اسکول میں کھانا کھانے کے بعد27 طلباء بیمار ہوگئے۔ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایاگیا۔ضلع مجسٹریٹ عادل آباد پربھاکر ریڈی نے بتایاکہ گذشتہ شب کاغذنگر مائناریٹی بوائز ہاسٹل گروکل کے 27طلبا نے الٹیوں اورمتلی کی شکایت کی۔
اس معاملہ میں تفصیلی جانچ کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں اوراس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب باورچی نے اسٹاف کی کمی کے سبب پکوان سے پہلے اس میں استعمال ہونے والی اشیا اورچاول کو دھونے سے گریز کیا۔طلاع ملتے ہی پولیس وہاں فوری طور پر پہنچ گئی اور ان طلبا کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔