شمالی بھارت

بہار میں سرعام خاتون کی کوڑے سے پٹائی، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو کھلے عام زدوکوب کیاجارہا ہے۔ خاتون کو بھاگنے کو کہا جارہا ہے اور کوڑے مارے جارہے ہیں۔

پٹنہ: بہار کے کھگڑیا میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہورہا ہے۔ اس میں ایک شخص گھوڑے کو مارنے کیلئے استعمال ہونے والے کوڑے سے ایک عورت کو مارتا اور گالیاں دیتا نظر آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی

ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو کھلے عام زدوکوب کیاجارہا ہے۔ خاتون کو بھاگنے کو کہا جارہا ہے اور کوڑے مارے جارہے ہیں۔

حالانکہ اس ویڈیو کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی لیکن بتایاجارہا ہے کہ خاتون کو کوڑے سے مارنے والا نوجوان ابھے پٹیل بیلدور تھانہ علاقہ کے پنسلوا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ جے ڈی یو ایم ایل اے پنالال پٹیل کا رشتہ دار بتایاجاتا ہے۔

واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کھگڑیا کے ایس پی امیتیش کمار نے نوٹس لیتے ہوئے بیلدور پولیس اسٹیشن سے اس معاملہ میں کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقامی پولیس اسٹیشن کو کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

امیتیش کمار نے کہاکہ واٹس ایپ گروپ اور صحافیوں کے ذریعہ ایک ویڈیو موصول ہوا ہے۔ اس میں ایک شخص ایک عورت پر حملہ کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاتون کا سراغ لگایاجارہا ہے۔

ویڈیو کے بارے میں بتایاجارہا ہے کہ گاؤں کا ایک نوجوان یوپی کی لڑکی سے شادی کرکے گاؤں لے آیا۔ اس کے بعد لڑکا دوبارہ دوری ریاست میں مزدوری کرنے چلا گیا۔ اس دوران خاتون گاؤں میں رہ رہی تھی۔ اب پولیس کی تفتیش میں واضح ہوگا کہ نوجوان نے خاتون کو کیوں مارا؟۔

a3w
a3w