دہلی
قانون سازی مسودہ ٹریننگ پروگرام کا امیت شاہ افتتاح کریں گے
پروگرام کا مقصد پارلیمنٹ، ریاستی مقننہ، مختلف وزارتوں، قانونی اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے حکام کے درمیان قانون سازی کے مسودے کے اصولوں اورروایات کی سمجھ پیدا کرنا ہے۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پیر کو یہاں قانون سازی مسودہ تیار کرنے پر ایک ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کریں گے اس تقریب کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف کانسٹیٹیشنل اینڈ پارلیمانی اسٹڈیزکی جانب سےپارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی (پرائڈ) کے اشتراک سے کیاجارہا ہے ۔
پروگرام کا مقصد پارلیمنٹ، ریاستی مقننہ، مختلف وزارتوں، قانونی اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے حکام کے درمیان قانون سازی کے مسودے کے اصولوں اورروایات کی سمجھ پیدا کرنا ہے۔
قانون سازی کا مسودہ معاشرے اور ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے نافذ کردہ پالیسیوں اور ضوابط کی تشریح پر بڑا اثر ڈالتا ہے۔