تعلیم و روزگار

ایمسیٹ امتحان اردو میں لکھنے کی سہولت

تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ)2023 میں جو شیڈول کے مطابق 7 تا 11 مئی منعقد ہوگا‘ مخصوص انگلش میڈیم کا پرچہ سوالات نہیں رہے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسیٹ)2023 میں جو شیڈول کے مطابق 7 تا 11 مئی منعقد ہوگا‘ مخصوص انگلش میڈیم کا پرچہ سوالات نہیں رہے گا۔

متعلقہ خبریں
نیٹ اور ایمسٹ کی مختصر مدتی کوچنگ
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ

طلبہ کو انگلش‘ تلگو اور انگلش۔ اردو میں سے کوئی ایک پرچہ سوالات کا انتخاب کرنا ہوگا۔ جے این ٹی یو حیدرآباد جو رواں سال ایمسیٹ منعقد کررہا ہے‘ نے اس سال سے ایمسیٹ میں مخصوص انگلش ورژن کے پرچہ سوالات برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ امیدواروں کی بہت بڑی تعداد نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

ایمسیٹ ہر سال پانچ دنوں کے دوران مختلف سیشنس میں منعقد کیا جاتا ہے۔ مختلف سیشنس کے لئے مختلف پرچہ سوالات سے طلبہ کو درپیش مشکلات اور انہیں ذہنی کوفت سے نجات دلانے کے لئے انگلش ورژن پرچہ سوالات برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پرچہ سوالات کو معقول (معمول) بنانا ہے۔

تاہم عہدیداروں کے مطابق شہری علاقوں کے امیدواروں کی تعداد جو ایمسیٹ میں شرکت کرتی ہے‘ انگلش ورژن کے مخصوص پرچہ سوالات سے استفادہ کرتے ہیں‘ جبکہدونوں زبانوں انگلش‘ تلگو اور انگلش‘ اردو پرچہ سوالات کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد کم رہتی ہے۔ جے این ٹی یو نے امسال کے ایمسیٹ سے مخصوص انگلش ورژن کے پرچہ سوالات کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w