حیدرآباد

اتفاقی طورپرگولی چلنے سے امریکہ میں حیدرآبادی ایم بی بی ایس طالب علم ہلاک

اپنی سالگرہ کے دن، اس نے مبینہ طور پر اپنی نئی خریدی ہوئی بندوق کو صاف کرنے کے لیے نکالا لیکن اس میں غلطی سے ایک گولی چل گئی جو اس کے سینے میں لگی، اس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کا ایک 23 سالہ نوجوان امریکہ میں اٹلانٹا، جارجیا میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اتفاقی طور پر بندوق سے فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

اس نوجوان کی شناخت اُپل کے ساکن آرین ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔یہ واقعہ 13 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب کینساس اسٹیٹ یونیورسٹی، اٹلانٹا میں ایم ایس سکنڈ ایئر کا طالب علم آرین ریڈی دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہا تھا۔

اپنی سالگرہ کے دن، اس نے مبینہ طور پر اپنی نئی خریدی ہوئی بندوق کو صاف کرنے کے لیے نکالا لیکن اس میں غلطی سے ایک گولی چل گئی جو اس کے سینے میں لگی، اس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔

گولی چلنے کی آواز سن کر اس کے دوست اس کے کمرے میں پہنچے اور اسے خون میں لت پت پایا۔

انہوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔آرین ریڈی کا خاندان یادادری بھونگیرضلع سے تعلق رکھتا ہے تاہم وہ موجودہ طورپر اپل کی دھرما پوری کالونی میں مقیم ہے۔