دہلی

بی جے پی دفتر کی طرف مارچ نکالنے کی کوشش ناکام

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی‘وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے چیلنج بن سکتی ہے اس لیے وہ اے اے پی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی‘وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے چیلنج بن سکتی ہے اس لیے وہ اے اے پی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

کجریوال نے پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ اے اے پی ہیڈکوارٹر سے آگے نہیں بڑھ سکے۔

انہوں نے مارچ نکالنے سے پہلے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اور بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو کچلنے کے لئے ”آپریشن جھاڑو“ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

ہمارے کام کا ملک بھر میں چرچہ ہو رہا ہے۔ اے اے پی مستقبل میں بی جے پی کو چیلنج کرے گی اس لیے یہ ہم لوگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی صرف ایک پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک نظریہ ہے۔ ہم نے دہلی اور پنجاب میں ایسا کام کیا ہے جو 75 برس میں نہیں ہوا تھا۔ ہم نے عام آدمی کے خواب پورے کیے ہیں۔

سرکاری اسکول اور ہسپتالوں کو بہتربنادیا۔ ہم نے برقی اور پانی مفت کر دیا اور اب خواتین کو ہر ماہ 1000 روپے دینے جا رہے ہیں۔ یہی بات وزیر اعظم اور بی جے پی سے دیکھی نہیں گئی اور ہمارے لیڈروں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔چیف منسٹر نے کہاکہ ایک کجریوال کو گرفتار کریں گے تو ہندوستان کے بطن سے ایک ہزار کجریوال پیدا ہوں گے۔

میں پورے ملک میں جاتا ہوں جہاں لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے دہلی اور پنجاب کے اسکولوں کو بہترین بنادیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے برقی اور پانی کا اچھا انتظام کردیا ہے۔ ہماری پارٹی ایک آئیڈیا بن چکی ہے اور آپ ہمارے لیڈروں کو گرفتار کر سکتے ہیں لیکن نظریہ کو قید نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ہم حکومت میں آئے ہیں بی جے پی والے ہم پر گھپلے کا الزام لگا رہے ہیں۔ شراب گھپلہ کا الزام لگادیا۔ اب عوام ان سے پوچھ رہے ہیں کہ اگر کوئی گھپلہ ہوا ہے تو پیسہ کہاں ہے؟ بی جے پی کے لوگ خود سپریم کورٹ میں کہتے ہیں کہ ابھی تک کوئی پیسہ نہیں ملا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے لیڈروں کو جعلی کیس بنا کر گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بموجب دہلی پولیس نے بی جے پی ہیڈکوارٹرس کے اطراف سیکوریٹی سخت کردی تھی۔ اس نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے مظاہرہ کی اجازت نہیں لی۔ ٹریفک پولیس نے بھی دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی دفتر کے سامنے احتجاج کے مدنظر اڈوائزری جاری کی۔ آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن کے قریب گاڑیوں کا آنا جانا بند کردیا گیا ہے۔

a3w
a3w