حیدرآباد

حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ نے اس ہفتہ 4ہزار سے زائد ویزے جاری کئے

حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس ہفتہ کے دوران صرف دو دنوں میں ریکارڈ تعداد میں ویزوں کی پراسسنگ کی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس ہفتہ کے دوران صرف دو دنوں میں ریکارڈ تعداد میں ویزوں کی پراسسنگ کی ہے۔

قونصل خانہ کے مطابق صرف پیر اور منگل کو 4,440 سے زائد ویزوں کی پراسسنگ کی گئی، جن میں سے زیادہ تر سیاحت اور اسٹوڈنٹ ویزے شامل تھے۔

قونصل خانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد سے دو دن میں یہ سب سے بڑی پراسسنگ ہے اور یہ مزید اپاینٹمنٹس فراہم کرنے کیلئے وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ بہت سے طلباء نے حال ہی میں امریکی قونصل خانہ کونئی عمارت میں منتقل کرنے کے بعد اپنی تعلیم اور امریکہ کے سفر کے منصوبے روک دیئے ہیں تاہم بہت سی ایجنسیوں کی توقع کے مطابق حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ زیادہ سے زیادہ درخواست دہندگان کو ویزا خدمات فراہم کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

صرف دو دنوں میں ویزوں کی ریکارڈ تعداد میں پراسسنگ طلباء اور سیاحوں کیلئے ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو امریکہ کے سفرکرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

a3w
a3w