تلنگانہ
بھدراچلم میں زیرتعمیر عمارت مہند م ہونے کا واقعہ، مزدورکی علاج کے دوران موت
اس کی موت پراس کے ارکان خاندان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر جیتش وی پاٹل کی سرکاری گاڑی کو روک کر مطالبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم میں زیرتعمیر 6منزلہ عمارت کے مہندم ہونے کے واقعہ میں راحت کارروائی کے دوران بچائے گئے ایک مزدور کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہو گئی۔ سوپر بازار سنٹرمیں واقع یہ پانچ منزلہ عمارت مبینہ طور پر تعمیراتی نقص کی وجہ سے منہدم ہو گئی، جس کے ملبہ کے نیچے دو افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
این ڈی آر ایف اور فائر ڈپارٹمنٹ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں تاکہ پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالا جا سکے۔امدادی ٹیم نے کامیشور راؤ کو گراؤنڈ فلور پر دیکھا اور تقریباً رات2.30 بجے ملبے سے نکال کر فوراً گورنمنٹ ایریا اسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
اس کی موت پراس کے ارکان خاندان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر جیتش وی پاٹل کی سرکاری گاڑی کو روک کر مطالبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے۔