شمال مشرق

گورنر کیرالا عارف محمد خان کو زیڈ پلس سیکوریٹی

کیرالا کے ضلع کولم میں آج بڑے ڈرامہ کے بعد یہ پیشرفت ہوئی جہاں عارف محمد خان کو ایس ایف آئی کے کالج جھنڈیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ گورنر نے اپنی کار سے اترکر بایاں بازو کی طلبا تنظیم کے ارکان کا سامنا کیا اور سڑک کے کنارے بیٹھ گئے۔

ترواننت پورم: مرکزی وزارت ِ داخلہ نے گورنر کیرالا عارف محمد خان کو زیڈ پلس سیکوریٹی کور فراہم کردیا ہے۔ راج بھون نے ترواننت پورم میں ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ گورنر کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ عارف محمد خان اور راج بھون کو سی آر پی ایف کی زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
نئی دہلی کے اے پی بھون کی تقسیم، تلنگانہ کو 8 ایکڑ اراضی الاٹ
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

مرکزی وزارت ِ داخلہ نے کیرالا راج بھون کو یہ جانکاری دی ہے۔ کیرالا کے ضلع کولم میں آج بڑے ڈرامہ کے بعد یہ پیشرفت ہوئی جہاں عارف محمد خان کو ایس ایف آئی کے کالج جھنڈیوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ گورنر نے اپنی کار سے اترکر بایاں بازو کی طلبا تنظیم کے ارکان کا سامنا کیا اور سڑک کے کنارے بیٹھ گئے۔

 انہوں نے چیف منسٹر پی وجین پر تنقید کی۔ غصہ میں دکھائی دینے والے عارف محمد خان نے چیف منسٹر وجین پر ریاست میں لاقانونیت کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا۔ ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 40 کیلو میٹر دور نیلمل (کولم) میں ڈرامائی مناظر دیکھے گئے۔

 2 گھنٹے سڑک پر بیٹھے رہنے کے بعد عارف محمد خان اس وقت وہاں سے روانہ ہوئے جب پولیس نے انہیں 17 ایس ایف آئی کارکنوں کے خلاف غیرضمانتی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کی کاپی دکھائی۔