وجئے واڑہ میں ایک نوجوان کو آن لائن شادی کے بہانے دھوکہ دینے کا واقعہ
اطلاعات کے مطابق 35 سالہ نوجوان نے اس سال 23 جون کو کیرتی نامی لڑکی سے آن لائن شادی کے پلیٹ فارم پر ملاقات کی۔ دونوں کی دلچسپیاں میل کھانے کی وجہ سے انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
حیدرآباد: اے پی کے وجئے واڑہ میں ایک نوجوان کو آن لائن شادی کے بہانے دھوکہ دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 35 سالہ نوجوان نے اس سال 23 جون کو کیرتی نامی لڑکی سے آن لائن شادی کے پلیٹ فارم پر ملاقات کی۔ دونوں کی دلچسپیاں میل کھانے کی وجہ سے انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
چند دنوں بعد لڑکی نے نوجوان کو قائل کیا کہ مستقبل کی ضروریات کے لئے کاروبار میں سرمایہ کاری کرے۔ اسے یقین دلانے کے لئے لڑکی نے اپنے رشتہ دار کو ماہر کے طور پر پیش کیا، جس کے مطابق نوجوان نے آن لائن 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ اس سرمایہ کاری پر اس کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم کے منافع کے بعد وہ خوش ہوا۔
بعد ازاں، جب لڑکی نے اسے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا، تو نوجوان نے 4 ہزار امریکی ڈالر سرمایہ کاری کے طور پر جمع کرائیتاہم بعد میں جب وہ اپنے منافع کو نکلوانے کی کوشش کی تو رقم اکاؤنٹ میں موجود نہ تھی اور اسے دھوکہ ہونے کا اندازہ ہوا۔
نوجوان نے واقعہ کی رپورٹ سائبر کرائم پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاآغاز کردیا۔