امریکہ و کینیڈا

دوران پرواز مسافروں سے بھرے طیارہ کا بیرونی پینل نکل نیچے گرگیا

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارہ گیٹ پر کھڑا ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں ایک بیرونی پینل موجود نہیں ہے۔ پائلٹس کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ دوران پرواز کچھ ہوا ہے۔

میڈفورڈ: یونائیٹڈ ایئر لائنز کی بوئنگ پرواز خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی، دوران پرواز ایئر لائن کا بیرونی پینل نکل کر نیچے گر گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوئنگ 737-824 طیارہ 139 مسافروں اور عملہ کے 6 ارکان کے ساتھ جمعہ کو صبح 10.20 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

رپورٹ کے مطابق جب تک ہوائی جہاز موگو ویلی انٹرنیشنل/میڈفورڈ ہوائی اڈے پر بحفاظت اترا نہیں تھا، پرواز اپنے بیرونی پینل سے محروم ہوچکی تھی۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارہ گیٹ پر کھڑا ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں ایک بیرونی پینل موجود نہیں ہے۔ پائلٹس کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ دوران پرواز کچھ ہوا ہے۔

ایئر لائن کے مطابق طیارے کی پوری طرح جانچ کی جائے گی اور متاثرہ طیارے کی مرمت کی جائے گی، جبکہ واقعہ رونما ہونے کے اصل اسباب کیا ہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

a3w
a3w