جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

کیرالا میں 70سالہ قدیم سبزی خور مگرمچھ کی موت

دہائیوں قدیم ایک تنہامگرمچھ جویہاں سری اننت پدمنابھ سوامی مندر کے قریب جھیل میں رہتاتھا اوراکثر مندرمیں گھومتاتھا، اتوارکی رات دیرگئے مردہ پایاگیا۔

کاسرگوڑ: دہائیوں قدیم ایک تنہامگرمچھ جویہاں سری اننت پدمنابھ سوامی مندر کے قریب جھیل میں رہتاتھا اوراکثر مندرمیں گھومتاتھا، اتوارکی رات دیرگئے مردہ پایاگیا۔

بتایاجاتاہے کہ مگرمچھ سبزی خور تھا۔ مندر کے عہدیداروں نے ’پی ٹی آئی‘ کوبتایاکہ وہ اسے پیارسے ”بابیا“کہتے تھے اوروہ ہفتہ سے لاپتہ تھا۔

اس کا ڈھانچہ اتوار کی رات11:30بجے دن جھیل میں تیرتاپایاگیااور محکمہ پولیس وافزائش مویشیان کو اس کی اطلاع دی گئی۔ ڈھانچہ کو جھیل سے نکال کر عوام کے مشاہدہ کیلئے رکھاگیا۔

آج سینکڑوں افراد بشمول سیاسی قائدین مگرمچھ کی آخری جھلک دیکھنے یہاں پہونچے۔ مندر کے عہدیداروں نے دعویٰ کیاکہ مگرمچھ سبزی خورتھا اوروہاں تیارکیا جانے والا ”پرساد“ کھاتاتھا۔

مرکزی مملکتی وزیر زراعت وبہبودی کسان شوبھا کرندلا جے نے بتایاکہ انہیں امید ہے کہ یہ”بھگوان کااپنا مگرمچھ“ جوزائد از70سال سے مندرمیں رہتاتھا، اسے ”سدگتی“ حاصل ہوگی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن نے بھی اپنے فیس بک پوسٹ میں مگرمچھ کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا”بابیا“ چلاگیاہے۔ کئی دہائیوں سے وہ کمبلا ا ننتاپورم مہا وشنومندر میں رہتاتھا۔ سینکڑوں بھکتوں نے اس کا درشن کیاتھا اوروہ اسے بھگوان کی شبیہہ مانتے تھے“۔