شمالی بھارت
بہار میں محرم جلوس میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے کی تحقیقات شروع
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جگناتھ ریڈی نے بتایاکہ اس واقعہ کے ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے۔ خاطی پائے جانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
دربھنگہ: بہار پولیس نے ضلع دربھنگہ میں محرم جلوس کے دوران ایک نوجوان کے فلسطینی پرچم لہرانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغازکردیا۔ ایک عہدیدارنے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔
جمعہ کے دن کالی گھاٹ محلہ میں محرم جلوس کے دوران ایک نوجوان فلسطینی پرچم لہراتا دکھائی دیا۔ ضلع محرم کمیٹی کے صدر منا خان نے میڈیا نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ کمیٹی کے ارکان نے نظرپڑتے ہی فلسطینی پرچم فوری چھین لیا۔
معاملہ ضلع پولیس کے علم میں لایاگیا جس نے تحقیقات شروع کردیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جگناتھ ریڈی نے بتایاکہ اس واقعہ کے ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے۔ خاطی پائے جانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔