تلنگانہ

غریب لڑکی کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپیہ اور ایک تولہ سونا: کانگریس

تلنگانہ کانگریس کے انتخابی منشور میں 37 نکات پیش کئے گئے ہیں۔ ان  میں غریب لڑکی کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپے مالی امداد اور ایک تولہ سونا دیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے انتخابی منشور میں 37 نکات پیش کئے گئے ہیں۔ ان  میں غریب لڑکی کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپے مالی امداد اور ایک تولہ سونا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

خواتین کیلئے ریاست بھر میں بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ خواتین کے تحفظ کیلئے مہیلا کمیشن کو با اختیار بنایا جائے گا۔

آگن واڑی ٹیچرس کی ماہانہ تنخواہ18ہزار روپے اور انہیں  پی ایف فنڈ کے تحت اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

لڑکی کی پیدائش ”بنگاروتلی“ اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ڈوکرا اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کیلئے قرض کی فراہمی کی سہولت دی جائے گی۔