شمالی بھارت

سرکاری اسکیم: سڑک حادثہ زخمیوں کامفت علاج

سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(ایس جی پی جی آئی ایم ایس) نے سڑک حادثوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے ابتدائی 24 گھنٹوں میں مفت علاج کی سرکاری اسکیم شروع کی ہے۔

لکھنو: سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(ایس جی پی جی آئی ایم ایس) نے سڑک حادثوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے ابتدائی 24 گھنٹوں میں مفت علاج کی سرکاری اسکیم شروع کی ہے۔

یہ سہولت دواخانہ کے ٹراما سنٹر میں دستیاب ہے۔ پہلا کیس ایک نوجوان کا آیا۔ اس کے ہاتھ کی کامیاب سرجری کی گئی۔ اس سے کوئی فیس نہیں لی گئی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹراما سنٹر پروفیسر راجیش ہرش وردھن نے بتایا کہ انتہائی نازک حالت کے مریضوں کو بھی یہ سہولت ملے گی۔ ا

نہوں نے کہاکہ موہن لال گنج کا رہنے والا ٹرک ڈرائیور راہول سنگھ ہفتہ کی صبح سڑک حادثہ میں زخمی ہوا تھا۔ اس کے ہاتھ میں 3 فریکچر آئے تھے۔ اس کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

نہ صرف زندگی بلکہ اس کا ہاتھ بھی بچالیا گیا۔ اس سے کوئی فیس نہیں لی گئی۔ ڈاکٹر پلک شرما (آرتھوپیڈک) نے اس کا آپریشن کیا۔ ایس جی پی جی آئی ایم ایس کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ابتدائی 24 گھنٹے اہم ہوتے ہیں۔

حادثہ میں زخمی ہونے والوں کے ارکان خاندان سے رابطہ پیدا کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ بعض کیسس میں رشتہ دار لکھنو سے باہر رہ رہے ہوتے ہیں۔اس سہولت سے ہم ارکان خاندان کے آنے کا انتظار کئے بغیر علاج شروع کرسکتے ہیں۔