یوروپ

برطانیہ کے ہندوستانی ڈاکٹروں کا کھلا مکتوب

برطانیہ میں ہندوستانی ڈاکٹروں کے ایک گروپ اور میڈیکل طلبہ نے کولکتہ کے آرجی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ایک پوسٹ گریجویٹ ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ پر کھلا مکتوب لکھا ہے۔

لندن: برطانیہ میں ہندوستانی ڈاکٹروں کے ایک گروپ اور میڈیکل طلبہ نے کولکتہ کے آرجی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ایک پوسٹ گریجویٹ ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ پر کھلا مکتوب لکھا ہے۔

اِس مکتوب میں انہوں نے آن ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر پر حملہ اور حکومت ِ مغربی بنگال کی ”بے عملی“ کی مذمت کی۔

لندن کے انڈیا ہاؤس کے سامنے مظاہرہ اور ایڈن برگ اور لیڈس جیسے برطانوی شہروں میں پرامن احتجاج کے بعد یہ مکتوب لکھا گیا۔ اِس مکتوب کے ذریعہ ہندوستان میں احتجاج کررہے ڈاکٹروں سے اظہارِ یگانگت کیا گیا۔

مکتوب میں لکھا گیا کہ پبلک انفرااسٹرکچر اور سیفٹی اقدامات میں سرمایہ کاری نہ ہونے کا غیرمتناسب اثر عورتوں پر پڑھ رہا ہے، جو پدری سماجی نظام میں پہلے ہی درکنار ہیں۔

اسی دوران دہلی سے خبر آئی ہے کہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سابق پرنسپل سے دوسرے دن بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

a3w
a3w