حج 2024
بلا اطلاع قربانی
قربانی ایک عبادت ہے ، اور عبادت میں نیت و ارادہ ضروری ہے ، اور جس کی طرف سے قربانی کی جارہی ہے اس کے علم و اطلاع کے بغیر جو عمل ہوگا ظاہر ہے کہ وہ نیت سے خالی رہے گا ؛
سوال:- میرے بھائی صاحب کویت میں رہتے ہیں ، میری ان سے بات نہیں ہوسکی ہے کہ ان کی طرف سے یہاں قربانی کردی جائے ،
ایسی صورت میں ان کا اجازت کے بغیر یہاں قربانی کردی ، تو کیا قربانی درست ہوجائے گی ؟ (تبریز احمد، ایل بی نگر)
جواب:- قربانی ایک عبادت ہے ، اور عبادت میں نیت و ارادہ ضروری ہے ، اور جس کی طرف سے قربانی کی جارہی ہے اس کے علم و اطلاع کے بغیر جو عمل ہوگا ظاہر ہے کہ وہ نیت سے خالی رہے گا ؛
اس لئے جس کی طرف سے قربانی ہورہی ہے ، اس کی اجازت کے بغیر قربانی درست نہیں ہوگی؛ بلکہ اگر مشترک قربانی میں اس نوعیت کا حصہ لیا گیا ، تو کسی کی قربانی درست نہیں ہوگی ۔