تلنگانہ

تلنگانہ کے ایلکاترتی میں غیر معمولی واقعہ۔بعض افراد 2ہزاردیسی مرغیاں چھوڑکر فرار

مقامی کسانوں کا خیال تھا کہ نامعلوم افراد نے یہ دیسی مرغیاں چھوڑیں۔ کھیتوں میں پائی جانے والی سینکڑوں مرغیوں کو مقامی کسانوں نے اپنے گھروں میں منتقل کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے ایلکا ترتی میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں تقریباً 2 ہزار دیسی مرغیاں نامعلوم افراد نے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ یہ مرغیاں سدی پیٹ۔ایلکاترتی روڈ کے کنارے کھیتوں میں چھوڑ دی گئیں، جس کے باعث مقامی افرادانہیں پکڑنے کے لئے دوڑ پڑے۔

متعلقہ خبریں
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

لوگ مرغیوں کو پکڑ کر اپنے گھروں میں لے گئے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اتنی بڑی تعداد میں مرغیاں چھوڑنے والے کون تھے اور کیوں یہ اقدام کیا گیا۔

مقامی کسانوں کا خیال تھا کہ نامعلوم افراد نے یہ دیسی مرغیاں چھوڑیں۔ کھیتوں میں پائی جانے والی سینکڑوں مرغیوں کو مقامی کسانوں نے اپنے گھروں میں منتقل کر دیا۔

کچھ کسانوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرغیوں میں وائرس ہو سکتا ہے اور اس بارے میں حکام کو اطلاع دی۔ فوری طور پر وہاں پہنچنے والے ویٹرنری آفیسرس نے چند مرغیوں کو ورنگل لیبارٹری بھیجا تاکہ جانچ کی جا سکے۔ حکام نے تصدیق کی کہ مرغیوں میں کسی قسم کی بیماری یا وائرس کے کوئی آثار نہیں پائے گئے۔


یہ واقعہ مقامی افرادمیں حیرت اور تجسس کا سبب بنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں دیسی مرغیاں چھوڑنے کا مقصد کیا تھا۔