کھیل

راجستھان نے آر سی بی کو 4 وکٹ سے ہرادیا

اویش خان کی شاندار بولنگ کے بعد یشسوی جیسوال اور ریان پراگ کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ کی مدد سے راجستھان رائیلس نے ایلیمنیٹر مقابلہ میں آر سی بی کو 4 وکٹ سے شکست دیکر آئی پی ایل 2024 کے کوالیفائر 2 میں رسائی حاصل کرلی۔

احمدآباد: اویش خان کی شاندار بولنگ کے بعد یشسوی جیسوال اور ریان پراگ کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ کی مدد سے راجستھان رائیلس نے ایلیمنیٹر مقابلہ میں آر سی بی کو 4 وکٹ سے شکست دیکر آئی پی ایل 2024 کے کوالیفائر 2 میں رسائی حاصل کرلی۔

راجستھان کا کوالیفائر 2 میں جمعہ کو سن رائیزرس حیدرآباد سے مقابلہ ہوگا جسے کوالیفائر 1 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف شکست اٹھانی پڑی تھی۔ راجستھان کو جیت کیلئے 173 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 6 وکٹ کھوکر 19 اوورس میں بنالئے۔

راجستھان کیلئے اوپنرس جیسوال اور کیڈمور نے 46 رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ بہتر شروعات کی۔ جیسوال 8 چوکوں کی مدد سے 45 جبکہ کوڈمور 20 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سنجو سیمسن 17 اور دھروو جوریل 8 رن بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم ریان پراگ اور شمرون ہٹمائر نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو مقابلہ میں واپس لایا۔

ریان پراگ 36 اور ہٹمائر 26 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ روومیان پاویل 16 اور اشون بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ آر سی بی کیلئے محمد سراج نے سب سے زیادہ 2 جبکہ لوکی فرگوسن‘ کرن شرما اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے 173 رن بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے رجت پاٹیدار نے سب سے زیادہ 34 جبکہ ویراٹ کوہلی نے 33 اور مہیپال لومرو نے 32 رن اسکور کئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان فاف ڈوپلسی 17‘ دنیش کارتک 11 اور کرن شرما 5 رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ سواپنل سنگھ 9 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان کیلئے اویش خان نے سب سے زیادہ 3 جبکہ روی چندرن اشون نے 2 وکٹ حاصل ئے۔

a3w
a3w