جرائم و حادثات
آندھراپردیش: پرائیویٹ ٹراویلس کی چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔
آگ کے ساتھ ہی کثیف دھواں بھی نظرآنے لگا تاہم ڈرائیور نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس میں سوار تمام مسافرین کو محفوظ طورپر باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
جس کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس واقعہ کے وقت بس میں 25 مسافرین سوار تھے۔
یہ بس حیدرآباد سے پوڈیچری کی سمت جارہی تھی۔تمام مسافرین کو محفوظ طور پر نکالنے کے باوجود ان کا لگیج کسی طرح سے نکالا نہیں جاسکا جس کے نتیجہ میں یہ لگیج آگ کی نذرہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈکے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ بجھائی۔
اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس واقعہ کے بعد مسافرین کو دوسری بس کے ذریعہ ان کی منزل کی سمت روانہ کردیاگیا۔