حیدرآباد

تلنگانہ دیہی ترقی اور شہری ترقی کے معاملہ میں ملک کیلئے مثال:تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بی آرایس حکومت کی تائید کریں جو عوام کی ترقی اور بہبود کیلئے کام کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بی آرایس حکومت کی تائید کریں جو عوام کی ترقی اور بہبود کیلئے کام کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ریاست، وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تمام محاذوں پر آگے ہے۔

ساتھ ہی کریم نگر بھی ترقی میں آگے ہے،اسی لئے یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیراعلی کے ساتھ ساتھ حکومت کی تائید کرے جو عوام کی بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ دیہی ترقی اور شہری ترقی کے معاملہ میں ملک کیلئے مثال بن گئی ہے۔

انہوں نے کل شب کریم نگر میں سیاحت کی دلکشی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے مانیروندی پر باوقار بنائے گئے 500 میٹر طویل کیبل برج کا وزیر جی کملاکر کے ساتھ افتتاح کیا۔

اس موقع پر کریم نگر میں 220 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیبل برج اور 485 کروڑ کی لاگت سے مانیرریورفرنٹ کے کام کو دیکھ کرانہیں خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ُان دنوں پینے کے پانی، بجلی اور سڑکوں کی حالت زار کا مسئلہ تھا لیکن اب انہیں حیرت انگیز طور پر ترقی دی گئی ہے۔

تقریب میں ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر بی ونود کماردیگر عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

a3w
a3w