مہاراشٹرا

انیل دیشمکھ کی جیل سے رہائی کا امکان

تحقیقاتی ایجنسی سپریم کورٹ گئی لیکن اس کی اپیل کی سماعت جنوری 2023 میں ہوگی کیونکہ عدالت کو تعطیلات ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی درخواست پر حکم التوا میں 27 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

ممبئی: مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ ا نیل دیشمکھ امکان ہے کہ چہارشنبہ کو جیل سے رہا ہوجائیں گے کیونکہ بمبئی ہائی کورٹ نے منگل کے دن سی بی آئی کیس میں انہیں دی گئی ضمانت کو مزید روکنے سے انکار کردیا۔

جسٹس ایم ایس کارنک نے 73 سالہ این سی پی قائد کو 12 دسمبر کو ضمانت منظور کی تھی لیکن اسے 10 دن کے لئے زیرالتوا رکھا تھا کیونکہ سی بی آئی نے سپریم کورٹ جانے کے لئے وقت مانگا تھا۔

 تحقیقاتی ایجنسی سپریم کورٹ گئی لیکن اس کی اپیل کی سماعت جنوری 2023 میں ہوگی کیونکہ عدالت کو تعطیلات ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی درخواست پر حکم التوا میں 27 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

منگل کے دن مرکزی ایجنسی نے مزید توسیع چاہی لیکن ہائی کورٹ کی ویکیشن بنچ نے کہا کہ اب مزید کوئی توسیع نہیں ملے گی۔ اس طرح چہارشنبہ کو انیل دیشمکھ کی رہائی ممکن ہوگئی ہے۔ ان کے وکلاء نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔