مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر جاں بحق

اسرائیل کی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو کہا کہ فلسطینی تحریک اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ کمانڈر غزہ پٹی میں جاں بحق ہوگئے۔

تل ابیب: اسرائیل کی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو کہا کہ فلسطینی تحریک اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ کمانڈر غزہ پٹی میں جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ’’آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے (اسرائیل سیکیورٹی ایجنسی) نے شمالی غزہ پٹی میں اسلامی جہاد کے چیف آف آپریشنل اسٹاف کے ایک سینئر رکن ممدوح لولو کو ہلاک کر دیا۔‘‘ وہ اسلامی جہاد تنظیم کے رہنماؤں کے معاون اور معتمد کے طور پر کام کرہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ، لولو تنظیم کے بیرون ملک ہیڈکوارٹر میں سینئر حکام سے رابطے میں تھے۔

آئی ڈی ایف نے کہا ’’وہ آئی ایس اے کے ساتھ آئی ڈی ایف کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت میں آئی ڈی ایف کے طیاروں کے ذریعے کیے گئے حملوں میں مارے گئے۔‘‘