تعلیم و روزگار

لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف

لوک سبھا میں پیر کے روز تلنگانہ میں سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل پیش کیاگیا۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ایوان میں یہ بل متعارف کرایا۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں پیر کے روز تلنگانہ میں سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل پیش کیاگیا۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ایوان میں یہ بل متعارف کرایا۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل
کڑپہ سے شرمیلا کی امیدواری، خاندانی جھگڑے سیاسی جنگ میں تبدیل

سنٹرل یونیورسٹیز کے اغراض و بیان (ترمیمی) بل 2023 کے مطابق سامکاسارا کا ٹرائبل سنٹرل یونیورسٹی‘آنے والے دنوں میں علاقائی امنگوں پر پورا اترے گا۔

مجوزہ ادارہ‘ اعلی تعلیم تک رسائی اور اس کے معیار کو فروغ دے گا اور تلنگانہ میں تعلیمی معیار میں اضافہ اور ریسرچ میں سہولتوں کو فروغ دے گا۔

یہ ادارہ ملک کے قبائلی آبادی کے انسٹرکشنل اور ریسرچ سہولتوں کے ذریعہ قبائلی فن‘ کلچر‘ رسم و رواج کے علم کو فروغ دے گا اور جدید ٹکنالوجی میں تدریسی اور ریسرچ کی سہولتوں کو بھی فروغ دے گا۔

اس مجوزہ تعلیمی ادارہ میں قبائلی تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر سنٹرل یونیورسٹی کی طرح تدریسی و دیگر سرگرمیاں ہیں انجام دی جائیں گی۔ اے پی تنظیم جدید ایکٹ بابتہ 2014 کے مطابق تلنگانہ سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔

a3w
a3w