انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیاقومی
مشہور موسیقار اور میوزک ڈائرکٹر روی چندر اور کاویہ مارن رشتہ ازدواج میں منسلک
انی رود روی چندر نے کاویہ مارن کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کردیں، یونان میں منعقدہ تقریب میں رجنی کانت اور ایم کے اسٹالن سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔
چینائی : معروف موسیقار رود روی چندر نے سن گروپ کے چیئرمین کلانیتی مارن کی دختر اور سن رائزرز حیدرآباد کی مالک کاویہ مارن سے شادی کرلی۔ انی رود نے چہارشنبہ کے روز اپنی شادی کی پہلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے ’’زندگی کا ایک بار آنے والا لمحہ، جو عمر بھر کے لیے ہے‘‘ قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق شادی یونان میں دو روزہ تقریب کے دوران انجام پائی، جس میں سوپر اسٹار رجنی کانت اور سابق چیف منسٹر تمل ناڈو ایم کے اسٹالن سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جوڑے کا استقبالیہ 21 نومبر کو چنئی میں منعقد ہوگا۔ کلانیتی مارن اور ان کی اہلیہ نے تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے انہیں استقبالیہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔