تلنگانہ

ایناڈو گروپ کے چیئرمین چیروکوری راموجی راؤ کا انتقال

ایناڈو گروپ کے چیئرمین چیروکوری راموجی راؤ کا یہاں پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔

حیدرآباد: ایناڈو گروپ کے چیئرمین چیروکوری راموجی راؤ کا یہاں پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔

راموجی راؤ کو سانس لینے میں دقت کے سبب 5 جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ علاج کے دوران ہفتہ کو 0450 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ان کے جسد خاکی کو راموجی فلم سٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچایا جائے گا، جہاں خاندان، دوست اور مداح ان کے آخری دیدار کے ساتھ تعزیت پیش کریں گے۔

a3w
a3w