میاں پور میں آٹوڈرائیور محمد عقیل کا قتل
پرانی مخاصمت اورانتقام اس قتل کی وجہ بتائی گئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس فوری جائے وقوع پہنچی اور لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔

حیدرآباد: میاں پورپولیس اسٹیشن کے حدودمیں کل ایک آٹو رکشا ڈرائیورکے قتل کی وارادت پیش آئی۔پولیس کے مطابق 6افراد پر مشتمل ایک ٹولی جس میں شکیل‘فرید الدین‘سیدحمیداور دیگر 3شامل تھے‘نے مبینہ طورپرپریم نگر حفیظ پیٹ کے رہنے والے 25سالہ آٹوڈرائیورمحمدعقیل کا قتل کردیا۔
بتایا جاتاہے کہ ان افراد نے مہلک ہتھیاروں سے عقیل پر حملہ کردیا اور اس کے سرپروزنی پتھر ڈال دیا جس کے سبب وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ مقتول‘قتل کے ایک واقعہ میں ملوث تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد ملزمین نے عقیل کا قتل کردیا۔
پرانی مخاصمت اورانتقام اس قتل کی وجہ بتائی گئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس فوری جائے وقوع پہنچی اور لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔بتایا جاتاہے کہ قتل کے ملزمین پولیس کی دسترس سے باہر ہیں۔
ان ملزمین کوگرفتار کرنے کے لئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔میاں پورپولیس نے آئی پی سی کی دفعہ302 کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔