مشرق وسطیٰ

معذور عازمین حج کیلئے حکومت کے خصوصی انتظامات

سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکام نے معذورین اور اپاہیجوں کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

مکہ معظمہ: سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکام نے معذورین اور اپاہیجوں کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل جدہ میں اس سال معذورین کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ انہیں کسی قسم کے مسائل اور مشکلات پیش نہ آئیں۔ جدہ میں 300 معذورین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچے ہیں۔

اس سلسلہ میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اپاہیج اور معذورین کے لیے حکومت نے مختلف سہولتیں فراہم کی ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ مسائل اور مشکلات سے دور رکھاجاسکے۔

حکومت نے اس سلسلہ میں مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ویژن2030 کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلطنت نے عصری تقاضوں سے استفادہ کیاہے۔

مکہ اور دوسرے مقدس مقامات پر صورتحال کے پیش نظر معذورین کے لیے درکار اشیاء اور سامان کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے۔ ان کے قیام کے لیے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے والینٹرس کو متعین کیاگیاہے جو دن رات معذورین کی خدمات انجام دیں گے۔