تعلیم و روزگار

ایم بی اے اور ایم سی اے میں داخلوں کا اعلامیہ جاری

ریاست میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کے لیے TS ISET-24 امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حیدرآباد: ریاست میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کے لیے TS ISET-24 امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
یونیورسٹی کالج آف بزنس منجمنٹ میں داخلے

آئی ایس ای ٹی کے کنوینر پروفیسر نرسمہاچاری نے کہا کہ داخلہ امتحان اس سال 4 اور 5 جون کو تین سیشنوں میں منعقد کیا جائے گا۔ ان امتحانات کا تلنگانہ میں 16 مقامات اور آندھرا پردیش کے 4 مراکز پر انعقاد کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ درخواستیں اس ماہ کی 7 تاریخ سے 30 اپریل تک قبول کی جائیں گی۔ ایس سی، ایس ٹی، معذور روپے امیدواروں کے لئے فیس 550 روپے اور، دیگر کے لیے 750 روپے فیس مقرر کی گیی ہے۔

17 مئی تک روپے 250، 27 مئی تک 500 روپے جرمانہ کے ساتھ درخواستیں داخل کی جا سکتی ہے درخواستوں کو جمع کروانے کے بعد اگر کوئی غلطی پائی جاتی ہے تو اسے 17 سے 20 مئی تک درست کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہال ٹکٹ 28 مئی سے جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی کی 15 جون کو جاری کی جائے گی، اعتراضات 16 سے 19 جون تک وصول کیے جائیں گے اور 28 جون کو نتائج کے ساتھ حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں سابق آئی ایس ای ٹی کنوینر پروفیسر پی ورا لکشمی، کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر پی امروینی، بی او ایس کے چیئرمین پروفیسر کٹلا راجندر، پروفیسر منچلا سدانندم، پی ایچ رادھیکا ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔