تلنگانہ

یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس

تلنگانہ ہائی کورٹ نے یوٹیوب اور گوگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کسی بھی ہتک آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے یوٹیوب اور گوگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کسی بھی ہتک آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ بینچ نے یہ عبوری حکم حال ہی میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر رجت کمار کی طرف سے دائر کی گئی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔

متعلقہ خبریں
اے آئی بی اے کا گوگل کے خلاف مودی کو مکتوب
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
عام آدمی پارٹی قائد آتشی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
ہائی کورٹ سے ریونت ریڈی کو راحت

رجت کمار نے ہائی کورٹ سے خواہش کی تھی کے یوٹیوب اور گوگل کو انکو بیٹی کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہتک آمیز معلومات ہٹانے کا حکم جاری کرے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو ویب میگزینس اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہتک آمیز مواد گشت کر رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی میں بے ضابطگیاں اور بدعنوانی ہوئی ہیں۔

مرکزی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل درآمد کے لیے قائم کی گئی انٹر ڈپارٹمنٹل کمیٹی کے چیئرمین سے کہا گیا ہے کہ وہ یوٹیوب اور گوگل پر انفارمیشن ٹیکنالوجی انٹرمیڈیری گائیڈلائنز، ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ رولز۔ 2021 کے مطابق کارروائی کریں، جو صارفین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ضابطہ اخلاق کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔

جسٹس سوریپلی نندا کی بنچ نے دلائل ریکارڈ کیے اور اس سلسلہ میں مرکزی حکومت، بین محکمہ جاتی کمیٹی کے چیئرمین، یوٹیوب اور گوگل کو نوٹس جاری کیا۔ درخواست گزار کو مرکزی حکومت کے علاوہ جواب دہندگان کو ذاتی طور پر نوٹس بھیجنے کی اجازت دی گئی۔

a3w
a3w