مہاراشٹرا بس حادثہ، ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کااعلان
چیف منسٹر شنڈے نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چیف منسٹر نے رائے گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے فون پر رابطہ کیا اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔
ممبئی: مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے پرانے ممبئی-پونے ہائی وے پرہفتہ کی علی الصبح ایک نجی بس کے کھائی میں گرنے کے خوفناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا۔
اس حادثے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔ شنڈے نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چیف منسٹر نے رائے گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے فون پر رابطہ کیا اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے زخمیوں کو سرکاری خرچ پر طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ نے ہائیکرز اور آئی آر بی ٹیم کے ارکان سے بات چیت کی جنہوں نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیاتھا۔