9 سالوں میں 18 کروڑ نوکریاں کہاں دی گئیں؟: ملیکارجن کھڑگے
کھڑگے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر نے تمام برادریوں کو مساوی حقوق دیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امیر ہو یا غریب، سب کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ آج کئی لوگ، امبیڈکر کو بھول رہے ہیں اور ایس سی کے نام پر اپنا کام چلارہے ہیں۔
حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ امبیڈکر نے آئین لکھا۔جمہوری عمل میں امبیڈکر کے بغیر، دلت اور خواتین اپنے ووٹ کا حق کھو دیتے۔کھرگے نے کل شام منچریالا ضلع کے ناسپور میں منعقدہ کانگریس ستیہ گرہ میں حصہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر نے تمام برادریوں کو مساوی حقوق دیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امیر ہو یا غریب، سب کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ آج کئی لوگ، امبیڈکر کو بھول رہے ہیں اور ایس سی کے نام پر اپنا کام چلارہے ہیں۔
انہوں نے شکایت کی تلنگانہ میں دلتوں کو 3 ایکڑ اراضی اور ڈبل بیڈروم مکانات نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعبہ کی صنعتوں کی فروخت سے نوجوانوں کو ملازمتیں نہیں مل رہی ہیں۔
مودی نے کہا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔ انہوں نے پوچھا کہ9 سالوں میں 18کروڑ نوکریاں کہاں دی گئیں؟انہوں نے کہا کہ ملک میں 30 لاکھ سرکاری ملازمتیں خالی ہونے کے باوجود پُر نہیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے تلنگانہ کے وزیراعلی سے پوچھا کہ 9برسوں میں ایس سی اور ایس ٹی طبقات کیلئے کتنی رقم خرچ کی گئی ہے، اس کی تفصیلات بتائی جائیں،صرف اخبارات میں اشہارات سے کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ چھوٹی پارٹیاں ایسا کرتی ہیں تاہم ملک کو آزادی دلانے والی،ملک کو بچانے والی کانگریس پارٹی ہے۔اگر کانگریس نہیں ہوتی تو ملک کو آزادی نہیں ملتی۔گاندھی جی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کو آزادی دلائی۔
نہرو نے 14سال جیل میں رہ کر آزادی دلائی، ولبھ بھائی پٹیل نے ملک کو متحدکرنے کا کام کیا۔انہوں نے کانگریس کو تنقید کرنے والوں سے پوچھا کہ انہوں نے کیاکیا؟انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مودی یہ کہتے ہیں کہ 70سال میں کانگریس نے کیا کیا، اگر کانگریس 70سال میں کچھ نہیں کرتی تو مودی آج وزیراعظم اور شاہ وزیرداخلہ نہیں بنتے تھے۔کانگریس نے ملک کو بچایا، اس کو ترقی دی۔