شمالی بھارت

چھتیس گڑھ میں بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان

یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر جگدلپور میں لال باغ پریڈ گراؤنڈس پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاست میں دیہی صنعتی پالیسی وضع کی جائے گی تاکہ کاٹیج صنعتوں پر مشتمل دیہی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

جگدلپور: چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات سے قبل جو جاریہ سال کے اواخر میں مقرر ہیں‘ ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے چیف منسٹر بھوپیش بگھیل نے آج کہا کہ آئندہ مالیاتی سال سے بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ای وی ایم پر میری تصویر چھوٹی اور غیر واضح : بھوپیش بگھیل (ویڈیو)
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

2018 کے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کی جانب سے کیا گیا یہ ایک کلیدی وعدہ تھا جس کے بعد پارٹی ریاست میں تقریباً 15 سال کے عرصہ کے بعد اقتدار پر واپس ہوئی۔

 جمعرات کو یوم ِ جمہوریہ کے موقع پر جگدلپور میں لال باغ پریڈ گراؤنڈس پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاست میں دیہی صنعتی پالیسی وضع کی جائے گی تاکہ کاٹیج صنعتوں پر مشتمل دیہی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

 چیف منسٹر نے مزید کہا کہ صنعتی علاقوں میں قائم فیکٹریوں کو جنہیں انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فروغ دیا گیا ہے‘ پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ کیا جائے گا۔ انہوں نے رقم کا تذکرہ کئے بغیر کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو آئندہ مالیاتی سال (2023-24) سے ہر مہینہ بے روزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔

رائے پور کے سوامی ویویکانند ایرپورٹ کے قریب ایک ایروسٹی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیا جاسکے اور روزگار پیدا کیا جاسکے۔