تلنگانہ

عوام تک پہنچنے روزانہ 4 تا 5 اسمبلی حلقوں میں روڈ شو‘ کشن ریڈی کا اعلان

صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں عوام تک پہونچنے کے لئے روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں عوام تک پہونچنے کے لئے روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اس روڈ شو میں صدر بی جے پی نیشنل کمیٹی جے پی نڈا‘ مرکزی وزراء امیت شاہ‘راج ناتھ سنگھ اور دیگر شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی انتخابی مہم کے آخری مراحل میں 2 تا 3 جلسے عام کا انعقاد کریں گے۔

جی کشن ریڈی آج بی جے پی آفس واقع ہوٹل کاتریہ میں پارٹی کے امیدواروں میں بی فارم تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا روڈ شو روزانہ 4 تا 5 اسمبلی حلقوں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اداروں کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو انتہائی کم نشستیں حاصل ہونے سے متعلق غلط پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی سی طبقے کی 55 فیصد آبادی ہے‘ اب تک کسی بھی سیاسی جماعت نے بی سی طبقے کے قائد کو چیف منسٹر کے عہدے پر فائز نہیں کیا ہے۔ بی جے پی نے بی سی طبقے کے قائد کو ریاست کا چیف منسٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔