مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینےکا اعلان، شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس این آر آئی لیڈر جھانسی ریڈی کو جھٹکہ
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

شاہی فرمان کے مطابق سائنسدانوں، طبی ماہرین، محقیقین، انوویٹرز، کاروباری افراد، منفرد حلاحیت اور مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی شہریت دینے کا مقصد وژن2030 کے لیے پُرکشش ماحول مہیا کرنا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا اور سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔