حیدرآباد

کانگریس این آر آئی لیڈر جھانسی ریڈی کو جھٹکہ

کانگریس پارٹی کی این آر آئی لیڈر جھانسی ریڈی کو بڑا جھٹکہ دیتے ہوئے حکام نے ان کی ہندوستانی شہریت کی درخواست مسترد کردی۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کی این آر آئی لیڈر جھانسی ریڈی کو بڑا جھٹکہ دیتے ہوئے حکام نے ان کی ہندوستانی شہریت کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں
جرمنی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

جھانسی ریڈی، امریکی شہری ہیں اور وہ حلقہ اسمبلی پال کرتی سے کانگریس کی متوقع امیدوار ہیں۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد نے ریڈی کو مطلع کیا کہ ہندوستانی شہریت دینے سے متعلق جھانسی ریڈی کی درخواست پر غور نہیں کیا جاسکتا کیونکہ درخواست دینے کے فوری بعد سے وہ، مسلسل ایک سال تک ہندوستان میں مقیم نہیں تھیں۔

سٹیزن شپ ایکٹ بابتہ1955 کے سیکشن(g)(1)5 کے تحت ریڈی نے ہندوستانی شہریت کیلئے درخواست داخل کی تھی۔ ضلع کلکٹر نے ریڈی کو روانہ کردہ مکتوب میں بتایا کہ این آر آئی خاتون لیڈر نے16جون2022کو ہندوستانی شہریت کیلئے درخواست دی تھی۔

مگر شہریت کیلئے درخواست کے ادخال کی تاریخ سے مسلسل12 ماہ تک ہندوستان میں رہنا ضروری ہے۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ انڈین سٹیزن شپ ایکٹ بابتہ 2009 کے تحت شرائط کی تکمیل کرتے ہوئے، ہندوستانی شہریت کیلئے وہ دوبارہ درخواست دے سکتی ہیں۔

جھانسی ریڈی، امریکہ میں ویمن امپاورمنٹ تلگو اسوسی ایشن کی بانی و صدر ہیں۔ انہوں نے حلقہ پال کرتی میں فلاحی کام انجام دئیے ہیں۔

اس حلقہ سے فی الحال ریاستی وزیر ای دیا کر راؤ، بی آر ایس کے امیدوار ہیں۔ جھانسی ریڈی، چند ہفتوں سے پال کرتی حلقہ میں سرگرمی سے انتخابی مہم میں مصروف تھیں کیونکہ انہیں کانگریس کا ٹکٹ ملنے کی توقع تھی۔

a3w
a3w