حیدرآباد

حیدرآباد رنرز کے زیر اہتمام سالانہ میراتھن منعقد کی گئی

21,000 رنرس نے اس میں حصہ لیا جو تقریباً 30 ریاستوں اور مختلف ممالک سے آئے تھے۔ کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ دوڑنا صحت مند طرز زندگی میں کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد رنرز کے زیر اہتمام سالانہ میراتھن منعقد کی گئی۔ میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کو حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند اور ہاف میراتھن کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
شہر حیدرآباد میں 14، پولیس انسپکٹرس کے تبادلے
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

 21,000 رنرس نے اس میں حصہ لیا جو تقریباً 30 ریاستوں اور مختلف ممالک سے آئے تھے۔ کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ دوڑنا صحت مند طرز زندگی میں کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میراتھن کو بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل ہے، ہر سال محکمہ پولیس کی جانب سے یہ دوڑ منعقد کی جاتی ہے۔اس موقع پر کمشنرجی ایچ ایم سی روونالڈ راس نے کہا کہ یہ میراتھن حیدرآباد کی شبیہ کو بڑھانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔

a3w
a3w