حیدرآباد
"ڈبل انجن گجرات ماڈل کی ایک اور شاندار مثال ” گجرات میں پل حادثہ پر کے ٹی آر کا شدید طنز
"ڈبل انجن گجرات ماڈل کی ایک اور شاندار مثال۔ موربی پل حادثہ میں 140 سے زائد افراد کی موت کے بعد، یہ ایک اور جھٹکا ہے۔ ڈبل انجن سرکار والی گجرات اور بہار میں پل بار بار گر رہے ہیں۔"
حیدرآباد: گجرات میں پیش آئے خوفناک پل حادثہ پر بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے لکھا،”ڈبل انجن گجرات ماڈل کی ایک اور شاندار مثال۔ موربی پل حادثہ میں 140 سے زائد افراد کی موت کے بعد، یہ ایک اور جھٹکا ہے۔ ڈبل انجن سرکار والی گجرات اور بہار میں پل بار بار گر رہے ہیں۔”
کے ٹی آر نے امید ظاہر کی کہ اس واقعہ کی تحقیقات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایس اے) یا کسی دیگر ادارے کے ذریعہ کی جائے گی۔