حیدرآباد

حیدرآباد کے حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کو مالدیپ میں GIFA-2024 ایوارڈ سے نوازا گیا

مالدیپ کی حکومت اور کیمبرج آئی ایف اے کے تعاون سے سالانہ عالمی اسلامی مالیاتی کانفرنس کا انعقاد مالدیپ کے پیراڈائز آئی لینڈ میں کیا گیا

مالدیپ: مالدیپ کی حکومت اور کیمبرج آئی ایف اے کے تعاون سے سالانہ عالمی اسلامی مالیاتی کانفرنس کا انعقاد مالدیپ کے پیراڈائز آئی لینڈ میں کیا گیا، جہاں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے معروف این آر آئی اور اسلامی اسکالر حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ (GIFA-2024) سے نوازا گیا۔ حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی، جو اس وقت چیف بزنس اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر اور سابق سی ای او، اسلامک بینک آف افغانستان کے عہدے پر فائز ہیں، کو اسلامی مالیات کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب

تقریب میں مالدیپ کے سابق صدر عزت مآب محمد وحید حسن، وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد شفیق، نائب وزراء، اور دنیا بھر سے اسلامی بینکنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کو خاص طور پر ایس ایم ای اور ریٹیل شعبے میں اسلامی مصنوعات کی ترقی، گرین سکوک پروڈکٹس کے قیام اور عالمی سطح پر اسلامی بینکنگ کی ترویج میں ان کے نمایاں کردار پر یہ اعزاز دیا گیا۔

اپنے خطاب میں حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی نے اسلامی بینکنگ کی بڑھتی مقبولیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بلا سودی بینکنگ کا دائرہ عالمی سطح پر مزید وسیع ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کا تعلق حیدرآباد، تلنگانہ سے ہے، اور وہ جماعت اسلامی ہند کے سابق سکریٹری مولانا سید یوسف صاحب مرحوم کے فرزند ہیں۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات میں جامعتہ الفلاح سے عالمیت و فضیلت کی تکمیل کے ساتھ دبئی، قطر، اور افغانستان میں اسلامی بینکنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

تصویر میں: مالدیپ کے سابق صدر عزت مآب محمد وحید حسن حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے۔ انسیٹ میں وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد شفیق بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔