حیدرآباد

جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں اب تک جو کچھ ہوا، وہ بی آر ایس حکومت کا ٹریلر تھا اور عوام کو ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں اب تک جو کچھ ہوا، وہ بی آر ایس حکومت کا ٹریلر تھا اور عوام کو ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
حکومت کی ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مواد کی تباہی پر تشویش کا اظہار : کے ٹی آر
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست

آج سوماجی گوڑہ کی ایک ہوٹل میں سرمایہ کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحان کے وقت طلباء کی حالت جیسی رہتی ہے، وہی حالت سیاسی قائدین کی انتخابات کے وقت رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مختلف لوگوں نے کے سی آر کے خلاف کون سے الفاظ استعمال کئے تھے، وہ سب عوام کو یاد رکھنا چاہئے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ2014 سے پہلے علاقہ تلنگانہ برقی بحران کی نذر تھا، ہمارے قائدین نظم ونسق چلا نے کیلئے نااہل تصور کئے جاتے تھے۔

آندھرا والوں کے خلاف مہم جاری تھی، اراضیات کی قیمتیں انحطاط کا شکار تھیں۔ مگر کے سی آر نے اپنی دور اندیشی اور مدبرانہ قیادت سے تمام مسائل کو حل کیا۔ آج دس منٹ کیلئے بھی برقی سربراہی منقطع نہیں ہورہی ہے۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ گذشتہ دنوں کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر شیو کمار، حیدرآباد آئے تھے مگر کانگریس قیادت نے انہیں خراب اسکرپٹ پڑھنے کو دی۔ انہوں نے وہ تلنگانہ کے عوام جنہیں مسلسل 24گھنٹے برقی سربراہ کی جاتی ہے،کو بتایا کہ کرناٹک میں زراعت کیلئے پانچ گھنٹہ برقی سربراہ کی جارہی ہے۔

ان کے اس بیان پر تلنگانہ کے کسان ہنس رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں مضبوط اور مستحکم حکومت رہنے سے ریاست ترقی کی سمت کامیابی سے کامزن ہے اور عوام اس سلسلہ کو برقرار رکھنے کیلئے بی آر ایس کی تائید کرنا چاہئے۔

a3w
a3w