کھیل

بین الاقوامی کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کی ایک اور تاریخی کامیابی

بین الاقوامی کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈز کا سفر مسلسل جاری ہے۔ حال ہی میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر اپنی فارم کا لوہا منوایا تھا اور اب انہوں نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 28 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کی 40 ماہ بعد ٹسٹ سنچری
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل

وڈودرا میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے 26 رنز بناتے ہی یہ تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ 28 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہو گئے، جہاں ان سے پہلے صرف سچن ٹنڈولکر اور سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا موجود ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈز کا سفر مسلسل جاری ہے۔ حال ہی میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر اپنی فارم کا لوہا منوایا تھا اور اب انہوں نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ صرف 624 اننگز میں انجام دیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر کو 28 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 644 اننگز کھیلنی پڑی تھیں۔ یعنی کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سے 20 اننگز پہلے یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ کمار سنگاکارا نے 666 اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق ویرات کوہلی کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی انہیں موجودہ دور کا سب سے بڑا بلے باز ثابت کرتی ہے۔ ان کے مداحوں میں اس کامیابی پر زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔