حیدرآباد
کم عمر بہن کی عصمت ریزی، بھائی گرفتار
کم عمر بہن کی اس کے بھائی نے عصمت ریزی کی۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا تھا، یہ واقعہ 7 ماہ قبل پیش آیا تھا۔
حیدرآباد: کم عمر بہن کی اس کے بھائی نے عصمت ریزی کی۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا تھا، یہ واقعہ 7 ماہ قبل پیش آیا تھا۔
پولیس کے بموجب 23 سالہ لڑکے نے اپنے سرپرستوں کی غیر موجودگی میں بہن کی عصمت ریزی کی، لڑکی اس وقت مکان میں تنہا تھی۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی خوف کے عالم میں تھی، چند دن قبل دوبارہ مذکورہ ملزم نے عصمت ریزی کی کوشش کی۔
لڑکی نے سرپرستوں کو اس واقعہ کے سلسلہ میں اطلاع دی۔
ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔