حیدرآباد
بی آر ایس کو ایک اور جھٹکا،کے کیشوراؤ بھی کانگریس میں شامل
لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں کیشوراؤ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدرکانگریس ملیکارجن کھڑگے نے کیشوراؤ کو پارٹی گھنڈوا ڈالکر اُن کا استقبال کیا۔

نئی دہلی: سابق چیف منسٹر کے سی آر کی جماعت بی آر ایس جو ایم ایل ایز کی گھر واپسی کے سلسلہ کو روکنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے کو ایک اور بڑا جھٹکالگا ہے۔ کے کیشوراؤ جو پہلے پارٹی چھوڑدی تھی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ دہلی میں صدر کانگریس ملیکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پہنچ کر اُن سے ملاقات کی۔
لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں کیشوراؤ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدرکانگریس ملیکارجن کھڑگے نے کیشوراؤ کو پارٹی گھنڈوا ڈالکر اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس امور کی انچارج دیپاداس منشی اور کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین کے سی وینوگوپال، مدھو یاشکی گوڑ اور دیگر موجود تھے۔