کھیل

بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

پاکستانی کپتان کو حال ہی میں تینوں فارمیٹس میں پرفارمنس پر آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کیلئے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا گیا۔ اسی طرح گزشتہ برس بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیاگیا تھا۔

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے آٹھویں جماعت کے اسپورٹس نصاب میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
بابراعظم کور ڈرائیور میں کوہلی سے بہتر:ڈیویڈ ملر
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر ہندوستان کے نامور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی کے ہمراہ نصاب میں شامل ہے۔ آٹھویں جماعت کی اسپورٹس کی اس کتاب میں سوال کیا گیاہے کہ کرکٹرز کو ان کی عرفیت سے ملائیں جبکہ جواب میں بابراعظم عرف بابی بھی درج ہے۔

بابراعظم کے علاوہ اسی سوال میں دیگر بین الااقوامی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلرس اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں۔ ہندوستانی نصاب بابراعظم کا تذکرہ دنیا بھر میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتاہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان کو حال ہی میں تینوں فارمیٹس میں پرفارمنس پر آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کیلئے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا گیا۔ اسی طرح گزشتہ برس بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیاگیا تھا۔

بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کور ڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی ان کے مداح ہیں، بابر کی تکنیک کے باعث انہیں اسٹیو استمھ، ویراٹ کوہلی اور دیگر کرکٹرز سے اوپر رکھا گیا ہے۔