ایشیاء

بنگلہ دیش میں کوٹہ مخالف مظاہرے، ہندوستانی شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی اڈوائزری

ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ہندوستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ضرورت کی صورت میں ہائی کمشنر یا اسسٹنٹ ہائی کمشنر سے رابطہ کریں۔

ڈھاکہ/نئی دہلی: بنگلہ دیش میں کوٹہ مخالف پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ہندوستان نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی سفر سے گریز کریں اور اپنی رہائش گاہوں سے باہر اپنی نقل وحرکت محدود کریں۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش میں ریزرویشن احتجاج: پرتشدد جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے
ہندوستان کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی دشمنی پر سخت تشویش

ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں ہندوستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ضرورت کی صورت میں ہائی کمشنر یا اسسٹنٹ ہائی کمشنر سے رابطہ کریں۔

ایم ای اے کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر شائع پوسٹ میں بنگلہ دیش میں موجود ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے "بنگلہ دیش میں ہندوستانی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ ہائی کمیشن اور اسسٹنٹ ہائی کمیشن ہندوستانی شہریوں کو درکار کسی بھی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبرز پر دستیاب رہتے ہیں۔

بنگلہ دیش میں کوٹہ مخالف پرتشدد مظاہروں میں پولس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں مبینہ طور پر 19 افراد ہلاک اور متعدد ديگر زخمی ہو گئے ہیں۔ کوٹہ مخالف مظاہرین نے کوٹہ سسٹم میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں "مکمل بند” نافذ کر رکھا ہے۔

a3w
a3w