مشرق وسطیٰ

طواف اور سعی میں سہولتوں کی تجاویز پیش کرنے کا مقابلہ

سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں زائرین کو طواف اور سعی میں سہولتوں سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں زائرین کو طواف اور سعی میں سہولتوں سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عازمین حج اپنے پاسپورٹس بنالیں: مولانا خسرو پاشاہ
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل نہ کریں: صدرنشین حج کمیٹی
تلنگانہ و اے پی کے عازمین حج کی اگلے ماہ سے روانگی متوقع

سعودی عرب کی حکومت زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں رہتی ہے اور اب امور حرمین کی جنرل اتھارٹی نے طواف اور سعی میں مزید آسانی کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امور حرمین اتھارٹی نے جامعہ ام القری اور وادی مکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے تعاون سے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد ایسے جدید ترین اور منفرد انداز کو اختیار کرنا ہے جس پر عمل کراتے ہوئے زائرین کو طواف و سعی میں مزید آسانی کا سامنا کرنا پڑے۔

اس حوالے سے مقابلے کے شرکا سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ایسے منفرد طریقے تلاش کریں گے جو وہیل چیئرز، الیکٹرک وہیل چیئر اور گالف گاڑیوں کے علاوہ نارمل انداز میں طواف اور سعی کرنے میں مزید سہولیات فراہم کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقابلے کے شرکا کی رجسٹریشن گزشتہ ماہ 28 اپریل کو کی گئی تھی جبکہ حتمی مرحلہ 19 مئی کو ہو گا جنہوں نے سب سے بہترین حل پیش کیا وہ مقابلے کے فاتح قرار پائیں گے اور ان کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے طواف و سعی کرنے کے لیے منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے گا۔