شمالی بھارت

غلام رسول بلیاوی، پھر خبروں میں

جنتادل یو قائد اور سابق رکن قانون ساز کونسل غلام رسول بلیاوی جو اپنے متنازعہ بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں‘ پھر خبروں میں ہیں۔

پٹنہ: جنتادل یو قائد اور سابق رکن قانون ساز کونسل غلام رسول بلیاوی جو اپنے متنازعہ بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں‘ پھر خبروں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
جنتادل (یو) بی جے پی اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا : پرشانت کشور
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

اس بار وہ وزیراعظم نریندر مودی‘ یوگاگرو رام دیو اور بابا باگیشور کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے لئے خبروں میں ہیں۔ اتوار کے دن نو ادا میں مرکزی ادارہ شریعہ کے زیراہتمام ایک جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی‘ پاکستان سے ڈرے ہوئے ہیں تو 30 فیصد مسلمانوں کو مسلح افواج میں بھرتی ہونے دیا جائے۔

پاکستان نے جب مزائل بناکر ہندوستان کو دہشت زدہ کیا تھا تو ایک مسلمان کا بیٹا اے پی جے عبدالکلام ہی آگے آیا تھا اور اسی نے کرارا جواب دیا تھا۔ رام دیو پر جم کر تنقید کرتے ہوئے غلام رسول بیاوی نے کہا کہ یہ شخص ہندوستانی نہیں ہے اور ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے اس کے گہرے روابط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابا رام دیو ہندوستانی نہیں ہے۔ اس نے اتنے بڑے برے اثاثے کیسے اکٹھا کرلئے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مختلف حکومتوں نے بابا رام دیو کو زمینیں دیں۔ اس شخص کی کمپنی (پتنجلی) میں اشیاء کیسے بن رہی ہیں؟ کونسی کمپنیاں اسے سپلائی کررہی ہیں؟ ان سب کی تحقیقات ضروری ہیں۔

بابا باگیشور کے بارے میں جو سناتن دھرم اور ہندو ملک پر بیان دیتے ہوئے مشہور ہوا‘ غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ آدمی کون ہے۔ ہم دستور اور ملک کی عدلیہ کو جانتے ہیں۔

مخصوص لباس اور میک اَپ کے ذریعہ کوئی بھی اس ملک کو گمراہ نہیں کرسکتا۔ قبل ازیں 19 جنوری کو غلام رسول بلیاوی نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ریالی سے خطاب میں بی جے پی کی برطرف قائد نپور شرما کو نشانہ ئ تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ کسی نے بھی ہمارے پیغمبرؐ کی اہانت کرنے کی ہمت کی تو ہم ملک کے شہروں کو کربلا بنادیں گے۔