کھیل

انوشکا شرمانے ویراٹ کی کوہلی کی فٹنس کا راز بتادیا

اپنی سخت محنت اور لگن سے ویراٹ نہ صرف اپنی جسمانی حالت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اپنے کھیل اور فٹنس کے ذریعہ کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی اپنی فٹنس کیلئے ویراٹ کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ وہ ورزش اور غذا پر خاص توجہ دیتے ہیں۔

ممبئی: مشہور کرکٹر ویراٹ کوہلی کی فٹنس کا سب کو علم ہے۔ دنیا کے سب سے فٹ کرکٹرز میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ اگر یہ سوال کیا جائے کہ دنیا کا سب سے فٹ کرکٹر کون ہے؟ تو اکثر لوگ بلا جھجک وراٹ کوہلی کا نام لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل
کوہلی نے سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

 اپنی سخت محنت اور لگن سے ویراٹ نہ صرف اپنی جسمانی حالت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اپنے کھیل اور فٹنس کے ذریعہ کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی اپنی فٹنس کیلئے ویراٹ کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ وہ ورزش اور غذا پر خاص توجہ دیتے ہیں۔

ویراٹ کوہلی کی فٹنس کے پیچھے چھپے راز کو ان کی بیوی اور مشہور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں ظاہر کیا ہے۔ انوشکا شرما کے مطابق، ویراٹ تین چیزوں کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں: فٹنس، غذا، اور نیند۔

انوشکا نے بتایا کہ ویراٹ فٹنس اور غذا کے معاملہ میں بےحد نظم و ضبط والے شخص ہیں۔ ان کے دن کا آغاز کارڈیو ورزش سے ہوتا ہے، اور وہ بعض اوقات انوشکا کے ساتھ کرکٹ کی پریکٹس بھی کرتے ہیں۔

انوشکا نے مزید کہا کہ ویراٹ جَنک فوڈ بالکل نہیں کھاتے اور سافٹ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کرتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، وہ پچھلے دس سالوں سے بٹر چکن نہیں کھا رہے ہیں، حالانکہ یہ پہلے ان کی بے حد پسندیدہ ڈش تھی۔

نیند کے حوالے سے انوشکا نے بتایا کہ ویراٹ اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ وہ روزانہ تقریباً 8 گھنٹے کی پرسکون نیند لیتے ہیں، جس سے انہیں مکمل آرام ملتا ہے اور ان کا جسم دوبارہ توانائی حاصل کرتا ہے۔

ویراٹ کوہلی کی یہ عادات نہ صرف انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل کرتی ہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی ایک تحریک کا باعث بنتی ہیں۔