جرائم و حادثات

کلثوم پورہ میں نوجوان کا قتل

کلثوم پورہ (وسیٹ زون) میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔اے سی پی گوشہ محل ڈیویژن ستیش کمار کے بموجب 21 سالہ سہیل ساکن آصف نگر سیدعلی گوڑہ اور دیپک کوملزمین نے بیرکی بوتل سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

حیدرآباد: کلثوم پورہ (وسیٹ زون) میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔اے سی پی گوشہ محل ڈیویژن ستیش کمار کے بموجب 21 سالہ سہیل ساکن آصف نگر سیدعلی گوڑہ اور دیپک کوملزمین نے بیرکی بوتل سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

یہ واقعہ کل آدھی رات کو ایم سی ایچ گراؤنڈکلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیاجس کے باعث دونوں بے ہوش ہو گئے۔

مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے آج صبح 4بجے دونوں زخمیوں کوعثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں شریک کروایا جہاں سہیل نامی نوجوان آج 11بجے دن زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔پولیس نے بتایا کہ موٹرسیکل فروخت کرنے اور مابقی رقم ادا کرنے کے مسئلہ پر بحث وتکرارہوئی تھی جس کے باعث اغوا اورقتل کاواقعہ پیش آیا۔

دیپک اورسہیل دونوں قریبی دوست بتائے گئے ہیں۔ اے سی پی نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمین کی شناخت یوگنیش‘شنکر‘ شرت‘ ورون‘سوامی اورمہیش ماوت کی حیثیت سے کی گئی۔

ان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کومتحرک کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول سہیل‘دیپک دونوں گانجہ و شراب نوشی کے عادی بتائے گئے۔ پولیس نے ابتداء میں دفعہ 307 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم بعدمیں ترمیم کرتے ہوئے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔کلثوم پورہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔